حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حقیقی قدر و منزلت کو صحیح انداز میں نہیں پہچانا گیا، تاہم انہوں نے اپنی خدمات اور آخرکار اپنی شہادت کے ذریعے بدخواہوں کو عملی جواب دے دیا۔
یہ بات انہوں نے شہید ڈاکٹر علی لاریجانی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں آیت اللہ مکارم شیرازی نے ڈاکٹر لاریجانی کی شہادت پر اہل خانہ کو تعزیت و تبریک پیش کی اور ان کے لیے صبر و اجر کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی دنوں ہی سے واضح تھا کہ ڈاکٹر لاریجانی ایک قیمتی گوہر ہیں، لیکن ان کی شخصیت اور خدمات کی مکمل قدر نہیں کی گئی۔ مرجع تقلید نے مزید کہا کہ شہید لاریجانی نے اپنی پوری زندگی میں اہم خدمات انجام دیں اور آخر میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو کر مخالفین کو مؤثر جواب دیا۔









آپ کا تبصرہ